جدہ: 2015کے مقابلے میں 2016میں طلاق کی شرح میں 50فیصد اضافہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:55

جدہ: 2015کے مقابلے میں 2016میں طلاق کی شرح میں 50فیصد اضافہ

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22ستمبر 2016ء): سعودی عرب میں طلاق کی شرح باقی عرب ممالک میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہے ۔گزشتہ 8ماہ میں فیملی عدالتوں میں 19,243کیسز سامنے آئے ہیں۔طلاق کے مقدمات میں ”خلع“ لینے والی خواتین کی تعداد میں ہو ش رباء اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سعودی خاتون کا کہناتھا کہ اس کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی لیکن پھر گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے ۔ اس کا خاوند دوسری شادی کرنا چاہتا ہے ۔ اس وجہ سے وہ اس سے خلع حاصل کرنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ سعودی عرب میں متعدد طلاق اور خلع کے واقعات میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھ نہ پانا اصل وجہ ہے۔