اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلزکل شروع ہونگے

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائل جمعہ سے سہ پہر تین بجے مہران گراؤنڈکراچی کمپنی، اسلام آباد میں شروع ہونگے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتا یا کہ منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے قیوم سٹیڈیم میں پشاور میں کھیلے جانے والے آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے تین روزہ ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے اور ٹرائلز میں اسلام آباد کی رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، اور ٹیم کے چناؤ کے بعد ایک ہفتے کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا،سلیکشن کمیٹی میں محمد زمان چیئرمین جبکہ ممبران میں محمدیامین اور راجہ مسعود شامل ہیں، شرافت بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ٹیم کا اپنا پہلامیچ 2 اکتوبر کو کھیلے گی-

متعلقہ عنوان :