سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے،پولیس فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:47

شارلٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی مظاہرے جاری رہے۔

(جاری ہے)

مظاہروں کے دوران ایک شخص بھی ہلاک ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق شارلٹ کا احتجاج پر تشد د مظاہرے میں تبدیل ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس بھی استعمال کی گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران ایک شخص بھی ہلاک ہوا ہے ،43 سالہ کیتھ سکاٹ نامی سیاہ فام شخص کو پولیس اہل کاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ پولیس افسران کا موقف ہے کہ سیاہ فام شخص نے پولیس افسران کے حکم پر گن پھینکنے سے انکار کر دیا تھا۔

کیتھ سکاٹ کے اہل خانہ اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس کے ہاتھ میں گن نہیں بلکہ کتاب تھی۔ مظاہرین کا قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں 16 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :