برطانوی وزیرداخلہ کا نام بھی بہاماس لیکس میں شامل،دوکمپنیوں کی ڈائریکٹرنکلیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) برطانوی وزیرداخلہ ایمبر رڈ کا نام بھی بہاماس لیکس میں آگیا، ایمبر رْڈ بہاماس میں دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر نکلیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوڈکیمرون کے والد کاپانامالیکس میں دفاع کرنے والی برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رْڈ نے اپنی کمپنیوں کا تذکرہ تک نہ کیا۔ ایمبر رْڈ بہاماس میں 1998 سے 2000 کے دوران دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر رہیں، وہ اس کے علاوہ ایک اور کمپنی کی ڈائریکٹر بھی رہیں جس کے شریک ڈائر یکٹر کو دھوکا دہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔بہاماس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔ بہاماس کو بھی پاناما کی طرح ٹیکس بچانے والوں کیلئے جنت کہا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :