الخبر:نو زائیدہ بچے نعش کو کوڑا دان میں پھینکنے والے ہسپتال ملازمین کو تین ما ہ قید اور کوڑوں کی سزا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:33

الخبر:نو زائیدہ بچے نعش کو  کوڑا دان میں پھینکنے والے ہسپتال ملازمین ..

الخبر :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22ستمبر 2016ء): سعودی عرب کے شہر الخبر میں نجی ہسپتال کے ملازمین کی طرف سے نو زائیدہ بچے کی نعش کو میڈیکل ویسٹ سمجھ کو کوڑے دان میں پھینکنے والے عملہ صفائی کے دو ارکان سمیت ایک نرس کو مقامی عدالت نے تین ماہ قید اور 70کوڑوں کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تینوں ملازمین نجی ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کی وفات کے بعد صفائی کے دوران اسے میڈیکل ویسٹ سمجھ کر کوڑا دان میں پھینکا تھا۔

عدالت نے ملزمان کی طرف سے سنگین لاپرواہی برتنے پر سزا سنائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نرس نے نو زائیدہ بچے کی نعش کو باڈی بیگ میں ڈالنے کی بجائے میڈکل ویسٹ ( طبی کوڑا جمع کرنے والے ) میں ڈال دیا۔ تمام واقعہ کا علم اس وقت ہو ا جب ہسپتال انتظامیہ نے بچے کے والد کو فون کیا کہ اس کا بیٹا پیدائش کے 24گھنٹے کے اندر وفات پا گیا ہے ۔ بچے کا والد جب نعش وصول کرنے کے لیئے آیا تو اسے بتایا گیاکہ نو زائیدہ بچے کی نعش لاپتہ ہو گئی ہے ۔پولیس تحقیقات کے بعد بچے کی لاش ہسپتال کے کوڑا دان سے ملی۔ محکمہ صحت نے بھی ہسپتال کے ملازمین کی طرف سے کو تاہی برتنے پر کا روائی کا عندیہ دیاہے۔