وزیراعظم کے دورہ امریکا میں کشمیر کا مسئلہ اہم تھا، سرتاج عزیز

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں کشمیر کا مسئلہ اہم تھا اور اس دورہ میں وزیراعظم نے چھ وزرائے اعظم سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تمام ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر اور وہاں جاری مظالم کا ذکر ہوا۔

(جاری ہے)

تمام وزرائے اعظم نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے پاکستان کے موقف کے ساتھ اتفاق کیا اور اس کے لیے پاکستان اور بھارت کے بات چیت کرنے پر زور دیا۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 7لاکھ بھارتی افواج اور آبادی کا کوئی تناسب نہیں۔

متعلقہ عنوان :