وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:22

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف کو ایرانی صدر حسن روحانی نے ملاقات کے دوران دورہ ایران کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان سے اقتصادی اور دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ، دونوں رہنماوٴں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا،وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام سے محبت ہے، ایران پرعالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوطرفہ تجارتی حجم دگنا کریں گے، اقتصادی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے رکاوٹیں دور کریں گے ۔

بدھ کو برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سکیورٹی ہے۔ حسن روحانی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کے عزم کی تعریف کی اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوٴں نے توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر بات چیت بھی کی۔صدر روحانی نے پیش کش کی کہ ایران پاکستان کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اس کی سرحد پر پاور پلانٹ بھی لگا سکتا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں دورہ ایران کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان سے اقتصادی اور دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے اور پاکستان کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی دونوں ممالک میں دفاعی تعاون ہوتا رہا ہے۔ ایرانی صدر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہ منصوبوں سے تجارت میں اضافہ ہوگا تاہم اقتصادی راہداری منصوبے میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ایرانی عوام سے محبت ہے، ایران پرعالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوطرفہ تجارتی حجم دگنا کریں گے اور اقتصادی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے رکاوٹیں دور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر 2 فوکل پرسن تعینات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بتایاکہ گوادر،چاہ بہاربندرگاہوں سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے صدرروحانی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم نے مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے عالمی برادری پر زرو دیا کہ شام کے مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل کی عالمی کوششیں جاری رہنی چاہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :