نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

تربیتی کیمپ میں اسلام ا آباد ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:21

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ سی ڈی اے کرکٹ گراؤنڈ جی سکس ٹو اسلام آباد پر جاری ہے ۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جن میں سے ایونٹ کیلئے 14 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں اسلام ا آباد ٹیم کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا جس کے بعد ایونٹ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی ٹیم ہفتہ کو بہاولپور روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور میں کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں اسلام، پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، کشمیر، گوجرنوالہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔ پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیم میں حیدر آباد، سرگودھا، اٹک ، شیخوپورہ اور ملتان کے کھلاڑی شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :