آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:20

آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی ..

دمبولا ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 78 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

مہمان ٹیم نے اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 23 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :