ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 11:20

ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا ..

دبئی ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 ستمبر کو انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 ستمبر کو شارجہ، دوسرا میچ 2 اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :