پی ٹی اے کی کارروائی، شیخوپورہ میں ایک غیر قانونی ایکسچینج پکڑ لی گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 23:10

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے غیر قانونی کالیں کرانے والے ایکسچینجز نیٹ ورکس کے خلاف جاری مہم کے دوران شیخوپورہ میں ایک غیر قانونی ایکسچینج پکڑ لی گئی ۔ ”پی ٹی“ اے کے مطابق ایف آئی اے کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیخوپور میں فیصل آباد روڈ پر مانانوالہ کے علاقہ میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول نیٹ ورک پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

اس ایکسچینج کے ذریعے چار گیٹ ویز چلائے جا رہے تھے۔ ایف آئی اے نے گیٹ وے پر کارروائی کے دوران ایک لیپ ٹاپ اور مختلف کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں قبضہ میں لے کر ایک آپریٹر کو موقع سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی کالیں کرانے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی اتھارٹی کے عزم اور مسلسل نگرانی کے عمل کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔ ان کارروائیوں کا مقصد قومی خزانہ کو پہنچائے جانے والے مالی نقصانات کو ختم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :