لاہور،پولیس ریسپانس یونٹ (/PRUمجا ہد سکو اڈ)کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس ، گزشتہ02ہفتہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 21 ستمبر 2016 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) ایس پی مجاہد سیدکرار حسین نے پولیس ریسپانس یونٹ (/PRUمجا ہد سکو اڈ)کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس میں PRUکی گزشتہ02ہفتہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور بالخصوص عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مجاہد سکواڈ کی کمیونٹی پولیسنگ کے حوالہ سے کیے جانے والے اقدامات زیرِ غور آئے ۔ PRUنے گزشتہ 02ہفتوں کے دوران 532شہریوں کو مختلف ہیڈز میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیے۔

خاص طور پربزرگ و دیگر شہریوں کی ان کی وہیکلز بریک ڈاؤن میں مدد کی،طبی امداد کے ضرورت مند شہریوں کو فی الفور فرسٹ ایڈ کے لیے نزدیک ترین ہسپتالوں میں منتقل کیاعلاوہ ازیں روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں زخمی ہونے والے شہریوں کی فرسٹ ایڈ کے لیے بھی فی الفور اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

گمشدہ اور گھر کا راستہ بھٹکے ہوئے بچوں کو بھی ان کے والدین کے حوالے کیا۔

ایس پی مجاہد سید کرار حسین PRUکی کارکردگی کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں DSPہیڈکوارٹرز کے علاوہ ڈویژنل سپروائزری آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ایس پی مجاہد نے کہا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز کی خصوصی ہدایت ہے کہ PRUکی گشت کو مزید موثر بنایا جائے اور صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح اور عہدِ حاضر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ پولیس پبلک پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے اور عوام الناس پولیس پر اپنے اعتماد کا مکمل اظہار کریں یہ اسی طور ممکن ہو سکتاہے کہ پولیس اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور شہریوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آیا جائے کیونکہ عوام الناس کے تعاون کے بغیر پولیس اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی معاشرہ کو برائیوں سے اورسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے کمیونٹی پولیسنگ وقت کا تقاضہ ہے۔

گزشتہ 02ہفتوں میں /PRUمجاہد سکواڈ نے ریسکیو15کی 2785کالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے سٹریٹ کریمینلز، مشکوک افراد و مشکوک وہیکلز TO,POوCAsکے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کو گرفتار کیااور سیکیورٹی کے پیشِ نظر مقامی پولیس کے ہمراہ حساس مقامات کے علاوہ سرائے ،ہوسٹلزو دیگر مشکوک جگہوں پر10176 اشخاص کو چیک کیااور ان کے کوائف وغیرہ کی جانچ پڑتال کی۔

علاوہ ازیں 12772مشکوک وہیکلز کو بھی سنیپ چیکنگ کے دوران چیک کیااور سیکیورٹی کے نقطہ نظر کے حوالہ سے ان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ ایس پی مجاہد نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور صوبائی دارالحکومت کو کرائم فری بنانے کے لیے لاہور پولیس خصوصی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔جس کے تحت منشیا ت کے خلاف کاروائی میں1500گرام چرس، 40بوتلیں شراب کے علاوہ ناجائز اسلحہ میں 5پسٹل ،2رائفلیں ،گداگری وون ویلنگ کے علاوہ مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران 18افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 17مقدمات درج کروائے۔

ایس پی مجاہد سید کر ار حسین نے سیکٹر انچا رجز کو حکم دیا کہ پو لیس ایمر جنسی 15پر کی جا نے والی کا لزکو خصو صی اہمیت دی جا ئے اور شہر یو ں کی طر ف سے کی جا نے والی کالزپر غیر معمولی طو ر پر رسپا نس دیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ جر ائم پیشہ و دیگر سما ج دشمن عنا صر کے خلاف ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت فرائض انجا م دیے جائیں ایس پی مجا ہد نے کہاکہ ہر پولیس آ فیسر و اہلکا ر کا فر ض ہے کہ وہ دیانتداری و ایما نداری سے اپنے فرائض سر انجا م دے۔

متعلقہ عنوان :