پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں

تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت میں امن ممکن نہیں: وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2016 22:52

پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں. تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت میں امن ممکن نہیں ہے.

بھارت کیساتھ تمام مسائل کے حل کیلیے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی تاہم بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے نا قابل قبول شرائط رکھیں۔

(جاری ہے)

یہ بات سب کو واضح ہونی چاہیے کہ مذاکرات پاکستان پر کوئی احسان نہیں ہے۔ بھارت کیساتھ غیرمشروط طور پر کسی بھی فورم پر بات چیت کیلیے تیار ہیں. مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں. مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے ہی خطرے میں اضافہ ٹل سکتا ہے. پاکستان خطے میں بھارت کے ساتھ اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا. بھارت کو غیر مشروط طور پر تمام مسائل کے حل کیلیے مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں.