مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں کچہری چوک پر مظاہرہ ، قائدین کے گھر کی حفاظت کے لئے کارکن کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے،لیگی رہنما

بدھ 21 ستمبر 2016 22:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں کچہری چوک پر مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت وفاقی پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق ، ضلعی صدر بلال بٹ ، جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز اور سینئر رہنما شاہدمختیار لودھی نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین میاں نواز شریف اور وزیراعلی میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے جو عمران خان اور پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ پر پی ٹی آئی اور عمران خان کا مارچ دراصل پارٹی قائدین کے گھر کی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنا ہے جو لیگی متوالے نہیں ہو نے دیں گے اور قائدین کے گھر کی حفاظت کے لئے کارکن کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود انتشار کا شکار ہو چکی ہے اور کارکن اپنے ہی قائدین کے رویے پر نالا ں نظر آ رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے کروڑوں کارکنان پارٹی قائدین کی قیادت میں متحد ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :