دہشتگرد نیٹ ورک توڑنے میں پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، آپریشن سے پاک افغان سرحد سیکیورٹی بہتر ہوئی ہے

پاکستان امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کے 25ویں اجلاس میں امریکی وفد کا اعتراف

بدھ 21 ستمبر 2016 22:42

دہشتگرد نیٹ ورک توڑنے میں پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، آپریشن ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کا 25واں اجلاس ہوا جس میں امریکی وفد نے کہا کہ ہم دہشتگرد نیٹ ورک توڑنے میں پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، پاک فوج کی کاروائیوں سے پاک افغان سرحد سیکیورٹی بہتر ہوئی ہے۔ بدھ کو پاکستان امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کا 25واں اجلاس ہوا جس میں امریکی وفد نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگرد نیٹ ورک توڑا ہے اور ہم پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضمیرالحسن شاہ اور امریکی وفد کی قیادت نائب وزیردفاع ڈیوڈ شیر نے کی۔ اجلاس میں امریکی وفد کا کہنا تھا کہ ہم فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق اور شدت پسندوں کی سرکوبی میں باہمی شراکت داری نے اہم کردارادا کیا۔ امریکی وفد نے کہا کہ بحیرہ عرب میں میری ٹائم سلامتی یقینی بنانے کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستانی وفد نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے قابل تحسین کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :