ضرب عضب دہشت گردی کیخلاف دنیا میں کہیں بھی کیا جانے والا سب سے بڑا آپریشن ہے

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے تمام بڑی عالمی طاقتوں کو متحد ہونا ہو گا، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2016 22:38

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضرب عضب آپریشن دنیا کا کامیاب ترین آپریشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرب عضب دہشت گردی کیخلاف دنیا میں کہیں بھی کیا جانے والا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے۔ ہمارے ہزاروں عوام اور فوجیوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہی دہشت گردی کا بنیادی شکار رہا ہے۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے تمام بڑی عالمی طاقتوں کو متحد ہونا ہو گا۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگذیر ہو چکی ہیں۔ انصاف کے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں ہے۔ دنیا تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے جب بڑی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں۔ انسانی ترقی ہی ہمارے مستقبل کا تعین کرے گی.