پانچ شراب فروش گرفتار،185 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج

بدھ 21 ستمبر 2016 22:36

فیصل آباد۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) فیصل آباد پولیس نے پانچ شراب فروش گرفتار کرکے 185 لیٹر شراب برآمد کرلی ،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ ،تھانہ مرید والا اور تھانہ جھنگ بازار پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان حبیب ،طارق،اکمل،الیاس اور ادریس کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر185لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ریڈ کے دوران ملزمان حبیب اور طارق کوگرفتار کر کے قبضہ سے60لیٹر شراب برآمدکرلی اوران کے خلاف مقدمات نمبر775,776/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹرکرلئے۔تھانہ مرید والا پولیس چھاپہ مار کر ملزم اکمل کوگرفتار کر کے قبضہ سے50لیٹرشراب برآمد کرلی اور مقدمہ نمبر195/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ مرید والا میں درج کر لیا۔تھانہ جھنگ بازار پولیس نے ریڈ کرکے ملزمان الیاس اور ادریس کوگرفتار کر لیا۔ان کے قبضہ سے75لیٹرشراب برآمد کر کے مقدمات نمبر580,581/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ جھنگ بازار میں درج رجسٹرکرلئے۔

متعلقہ عنوان :