پو لیس نے رائیونڈ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ‘عبدالعلیم خان
اڈاپلاٹ پر عمران خان کی دی گئی تاریخ پر ہی احتجا ج کیا جائے گا‘ صدر پاکستان تحریک انصاف مرکزی پنجاب
بدھ 21 ستمبر 2016 22:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) صدر پاکستان تحریک انصاف مرکزی پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پو لیس نے رائیونڈ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ،اڈاپلاٹ پر عمران خان کی دی گئی تاریخ پر ہی احتجا ج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پو لیس کے ساتھ رائیونڈ مارچ میں سکیورٹی کے حوالے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔
ملاقات میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب صدیقی ، جنرل سیکرٹری لاہور اربن حماد اظہر و دیگر شریک تھے ۔ کمشنر عبداﷲ خاں سنبل ، ڈی سی اوکیپٹن (ر) محمد عثمان ، سی سی پی اوامین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف ، ڈی آئی جی سیکیورٹی محمد ادریس اوردیگر بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پو لیس نے رائیونڈ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی ہے، اڈاپلاٹ پر عمران خان کی دی گئی تاریخ پر ہی احتجا ج کیا جائے گا، رائیونڈ مارچ کے سکیورٹی و دیگر معاملات کی نگرانی کیلئے تحریک انصاف نے بھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کے سکیورٹی معاملات کے حوالے سے پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے جس میں جلسہ گاہ اور روٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے ، جلسہ گاہ تک صاف اور بغیر رکاوٹ کے راستوں کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.