محروم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

بدھ 21 ستمبر 2016 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کو احکامات دیے ہیں کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور اس ضمن میں رابطوں کو مؤثر بنائے جانے کے حوالے سے متعلقہ اضلاع کی سطح پر محرم واٹس اپ گروپ تشکیل دیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ واٹس اپ گروپ براہ راست ایس ایس پیزکی سربراہی میں کام کرے گا اور تمام ایس ڈی پی اوز, ایس ایچ اوز, امن کمیٹی کے نمائندگان, فوکل پرسن سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اس واٹس اپ گروپ کے ممبران ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ واٹس اپ گروپ پر تمام تر معلومات کی بروقت شیئرنگ اور ضروری ہدایات کے تبادلوں کو یقینی بناتے ہوئے محرم کے تمام خصوصی ایام, برآمد ہونے والے جلوسوں, منعقدہ مجالس و دیگر تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو ہر سطح پر غیر معمولی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :