برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ سید عبداﷲ شاہ غازیؒ کے 1286 ویں عرس مبارک کا آغاز (کل) ہو گا

عرس میں شرکت کیلئے اندرون ملک سے ہزاروں زائرین کراچی پہنچ گئے محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس پر ناقص انتظامات کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا

بدھ 21 ستمبر 2016 22:26

برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ سید عبداﷲ شاہ غازیؒ کے 1286 ویں عرس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ سید عبداﷲ شاہ غازیؒ کے 1286 ویں عرس مبارک کا آغاز کل ہو گا عرس میں شرکت کیلئے اندرون ملک سے ہزاروں زائرین کراچی پہنچ گئے محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس کے موقع پر ناقص انتظامات کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق سید عبداﷲ شاہ غازی جنہیں آج سے 1286 سال قبل خلیفہ منصور عباسی کے حکم پر سمندر کنارے 22 ذوالحجہ 151 ہجری کو شہید کیا گیا تھا انہیں اسلام کی ترویج و اشاعت اور عشق مصطفی کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال 20تا 22 ذوالحجہ کو تین روزہ عرس منایا جاتا ہے امسال ان کے عرس مبارک کی تقاریب کا آغاز آج غسل مبارک کی روح پرور تقریب سے ہو گا اس تقریب میں ہزاروں لیٹر عرق گلاب مشک کافور اور عطر سے مزار کو غسل دیا جائے گا اس تقریب میں ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں تقریب رات گئے تک جاری رہتی ہے اس دوران درود شریف قصیدہ بردہ شریف کا ورد کیا جاتا ہے اس تقریب کے ساتھ ہی عرس کی دیگر تقاریب بھی شروع ہو جاتی ہیں 1961 میں مزار کا کنٹرول محکمہ اوقاف کے تحت آنے کے بعد تمام تقاریب محکمہ کے تحت ہی کی جاتی ہیں جمعہ کے روز گورنر سندھ عشرت العباد مزار پر حاضری دیں گئے محکمہ اوقاف اس مزار کے چندہ بکس سے سالانہ تین کروڑ جمع کرتا ہے مگر عرس کے موقع پر زائرین ک کی سہولت کیلئے ناقص انتظامات کئے گئے ہیں مزار کے پنڈال میں نہ تو زائرین کیلئے ٹھنڈے پا نی انتظام ہے اور نہ ہی پنڈال میں زائرین کیلئے پنکھے لگائے گئے ہیں یہاں تک کہ زائرین سے باتھ روم میں جانے اور جوتے رکھنے کا معاوضہ وصول کیا جا رہا ہے مزار کے احاطے میں بھی زائرین سے زبر دستی نذرانہ بھی لیا جا رہا ہے بھتہ خوری کا یہ عمل اوقاف کے عملے کی سر پرستی میں انجام دیا جا رہا ہے۔