ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

بدھ 21 ستمبر 2016 22:24

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کارکنوں نے پی پی پی کے رہنما حسین ابراہیم کاکا کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیت کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر نارتھ ناظم آباد حسینی بھائی کونسلر یوسی 18 حیدری، سیف الدین حیدری سے تعلق رکھنے والے کارکن عقیل حسین، عدنان اور آفتاب، برنس روڈ سے تعلق رکھنے والے کارکن زین الدین اور نانک وارڈ سے تعلق رکھنے والے کارکن اسماعیل جبکہ پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے عدنان جمیل نے شامل تھے ۔

ان رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا کہ جن دوستوں نے پارٹی میں آج شمولیت اختیار کی ہے وہ خوش آئند ہے، ان کی شمولیت سے پارٹی کو کراچی میں مزیدتقویت ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلا امتیاز اور بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ پارٹی میں جو در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ نئی شمولیت کرنے والوں کو پارٹی میں عزت کا مقام دیا جائیگا۔اس موقع پر پی پی رہنما وقار مہدی، حبیب الدین جنیدی، تیمور سیال ، افضال احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔