پیپلزپارٹی نے بھی پانامہ لیکس کے خلاف28ستمبر سے سڑکوں پرآنے کا اعلان کر دیا

لاہور میں بھی احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ‘اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین بھی خطاب کر یں گے

بدھ 21 ستمبر 2016 22:12

پیپلزپارٹی نے بھی پانامہ لیکس کے خلاف28ستمبر سے سڑکوں پرآنے کا اعلان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی پانامہ لیکس کے خلاف28ستمبر سے سڑکوں پرآنے کا اعلان کر دیا ‘لاہور میں بھی احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ‘اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشیدشاہ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین بھی خطاب کر یں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں فرینڈلی اپوزیشن سمجھی جانے والی پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف کمر کس لی ہے اور پانامہ لیکس پر ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے 28 ستمبر کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور دیگر رہنماکریں گے جبکہ 30ستمبر کو فیصل آباد سے چنیوٹ تک احتجاجی ریلی اور جلسہ کیا جا ئیگا جسکے لیے پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کرد یا ہے اور ان جلسوں سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشیدشاہ ‘سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن ‘مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت دیگر خطاب کر یں گے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی 30 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس دوران اڈہ پلاٹ پہنچ کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور پھر مارچ کو رائیونڈ کی جانب بڑھایا جائے گا۔