لاہور، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی کی کارروائی
موٹر سائیکل چھیننے اورچوری کی وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ 11موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد
بدھ 21 ستمبر 2016 21:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے موٹر سائیکل چھیننے اورچوری کی وارداتوں میں ملوث آسو موٹر سائیکل سنیچر و چور گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ 11موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے اورچوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے ایس پی AVLS خالد رؤف کو موٹر سائیکل چھیننے اورچوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری کا ہدف دیا۔
ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی آفتاب احمد پھلر وان کی سربراہی میں انچارج اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف سٹی سب انسپکٹر گلزار احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے بین الاضلاعی آسو موٹر سائیکل سنیچر وچور گینگ کے سرغنہ آصف خاں عرف آسو اور اس کے ساتھی وقاص خاں کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چھینی اورچوری کی گئی11موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہیں جبکہ ملزموں کے دیگر دو ساتھی حسن خاں عرف سنی اور اعجاز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.