لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر کی خطرناک عمارتوں کومحفوظ بنانے کا حکم دیدیا

بدھ 21 ستمبر 2016 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے والڈ سٹی اتھارٹی اندرون شہر کی خطرناک عمارتوں کومحفوظ بنانے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے درخواست گزار شہری ندیم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اندرون شہر کی خطرناک عمارتیں کسی بھی وقت رہائشیوں کی زندگی کا چراغ گل کر سکتی ہیں،جبکہ حکومت خطرناک عمارتوں کی مرمت کی بجائے حادثے کا انتظار کر رہی ہے،درخوا ست گذار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی اندرون شہر میں حاثات کی کی وجہ شہری زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جس پر عدالت نے والڈ سٹی اتھارٹی کو فوری خطرناک عمارتوں کومحفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے والڈ سٹی اتھارٹی کی انتظامیہ سے عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :