بھارت ہو ش کے ناخن لے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اگر حملہ کیا گیا تو اس کا پوری قوم دندان شکن جواب دے گی ، دنیا بھارت کی تباہی خود دیکھے گی
اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین کا ہنگامی اجلاس سے خطاب
بدھ 21 ستمبر 2016 21:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین نے کہا ہے کہ بھارت ہو ش کے ناخن لے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اگر حملہ کیا گیا تو اس کا پوری قوم دندان شکن جواب دے گی ، دنیا بھارت کی تباہی خود دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ پہلے اپنے ملک سے غربت کا خاتمہ کرے اسی میں ان بھلائی ہے ان کے لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور حکمران جماعت انتخابات جیتنے کیلئے اپنے ملک میں جنگی جنون ابھار رہی ہے یہ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین ، شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعدا د موجود تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا مزید کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے جس کی حفاظت ہم ایمان کی حد تک سمجھتے ہیں بھارت نے 1965 ء میں بڑی مار کھائی تھی لگتا ہے یہ پاگل پن میں اپنی تباہی خود کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹم بم شو پیش میں رکھنے کے لئے نہیں بنائے یہ بھارت کی بد معاشی کے پیش نظر ہی بنائے گئے ہیں اگر بھارت نے حملہ کیا تو اس کا جواب ایٹمی حملہ کی صور ت میں ان کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھار ہا ہے اسی لئے وہ کبھی پاکستان کو دہشت گرد ریاست گردانتے ہیں کبھی یہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی بات کرتے ہیں اس سارے کھیل میں امریکہ بھارت کی پشت پر کھڑا ہے امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنڈے کے مطابق بھارت نے اپنے فوجی اڈے پر حملہ کرایا تاکہ دنیا کو بتا سکے کہ حملہ پاکستان نے کرایا ہے اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم ڈھائے ہوئے ہیں آج کئی روز گذر گئے کشمیر ی کرفیو کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں بھارت جتنے بھی مظالم ڈھا لے لیکر وہ کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کا ایک ایک کارکن وطن عزیز کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے بے چین ہے ، اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ بھارت کی دوغلی پالیسیوں کو پوری دنیا میں بے نقاب کرے گی اس ضمن میں اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے کارکنا ن دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرینگے۔ اس موقع پر اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ سیکریٹریٹ پاکستان زندہ باد ،جان جان پاکستان دل دل پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ،کارکنان نے قومی پرچم تھام کر ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس کے اختتام پر پاکستان زندہ باد ریلی بھی نکالی گئی جس میں لوگوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.