دور خلافت راشدہ مسلم حکمرانوں کیلئے مثالی دور ہے۔ افسوس کہ آج کے خود غرض اور لالچی حکمرانوں نے امریکہ کی غلامی میں پوری اْمت گروی رکھ دی‘بے حیائی‘ عریانی و فحاشی نے قوم کو اخلاقیات سے عاری کردیا‘ حضرت عثمان غنی ? شرم و حیاء کا پیکر تھے

جے یوپی کے تحت یوم عثمان غنی ? کے اجتماعات سے علامہ قاضی احمد نورانی ودیگر کا خطاب

بدھ 21 ستمبر 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ? کا یوم شہادت منایا گیا،اس موقع پر مرکزی عثمان ذوالنورین کانفرنس لیاقت آباد میں منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا کہ جانثاران نبوت صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ علیھم اجمعین وہ پاکیاز ہستیاں ہیں جن کو رسول اﷲ ? کی محبت میں رہنے کی عظیم ترین سعادت نصیب ہوئی اور ان صحابہ میں خلفاء راشدین کا مقام بڑا بلند ہے۔

جنہوں نے نبی کریم کے لائے ہوئے دین کو اکناف عالم میں پھیلایا اور اْمت کو مثالی قیادت کے ذریعے بام عروج پر پہنچایا۔

(جاری ہے)

دور خلافت راشدہ مسلم حکمرانوں کیلئے مثالی دور ہے۔ افسوس کہ آج کے خود غرض اور لالچی حکمرانوں نے امریکہ کی غلامی میں پوری اْمت گروی رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ امیر المومنین حضرت عثمان غنی ? وہ عظیم شخصیت ہیں جن کو ذوالنورین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

وہ ایمان لانے والوں میں اول تھے اور ایمان لانے کے بعد ساری زندگی اسلام اور پیغمبر اسلام کی خدمت میں مصروف رہے۔ انہوں نے اپنے زمانہ خلافت میں اْمت کو ایک قرأت پر جمع کیا۔ ان کے دور خلافت میں ہندوستان، روس، افغانستان، لیبیا، الجزائر، مراکش اور بحیرہ روم کے جزائر تک اسلامی سلطنت کی حدیں وسیع ہوگئی تھیں۔ ان کے زمانہ حکمرانی میں مسلمانوں نے بہت ترقی کی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان جس نظام مصطفےٰ کے نفاذ کی داعی ہے وہ دراصل نظام خلافت ِ راشدہ ہی ہے جس میں ہر حقدار کو اس کا حق دہلیز پر ملتا ہے۔ یوم عثمان غنی کا دوسرا بڑا اجتماع مرکزی روحانی دربار سلطانی ایف بی ایریا میں پیر طریقت صوفی کمال میاں سلطانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عقیل انجم قادری نے عہد خلافت راشدہ کی خوبیاں اور فضائل عثمان غنی بیان کیئے دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے جے یو پی کراچی کے سینئر نائب صدر علامہ بشیر القادری اور جنرل سیکریٹری مفتی رفیع الرحمان نورانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :