سیہون شریف ،بابا لاڈلہ گروپ کا ڈیتھ اسکواڈ انچارج ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 21 ستمبر 2016 21:38

سیہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) سیہون شریف میں پولیس نے بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کے انچارج قاسم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لیاری پولیس نے سیہون شریف میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے ڈیتھ اسکواڈ کے انچارج قاسم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم حساس ادارے سمیت رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل اور بھتاخوری میں ملوث تھا۔ ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گل محمد لین پھول پتی لین میں کھدائی کے بعدبھاری تعداد میں اسلحہ دستی بم اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :