طاہر رضا بخاری (کل) حضرت پیر وارث شاہ رحمۃ اﷲ علیہ کے مزار کی چادرپوشی کرینگے

بدھ 21 ستمبر 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء)ڈائریکٹرجنر ل اوقا ف پنجاب ڈاکٹرطاہر رضا بخاری کل بروز ( جمعرات ) کو دوپہر2:00بجے ، عظیم صوفی شاعر حضرت پیر وارث شاہ ؒکے 218ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں مزار شریف واقع جنڈیالہ شیر خان میں چادرپوشی کی رسم ادا کریں گے ۔