ریسکیو سروس کو مریضوں ،حادثات سے متاثرہ افراد کی فوری ہسپتال منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر سروس مہیا کی جائے ‘ قرار داد جمع

بدھ 21 ستمبر 2016 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف نے ریسکیو سروس کو مریضوں اور حادثات سے متاثرہ افراد کی فوری ہسپتال منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر سروس مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کی طرف جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبے بھر میں باالخصوص لاہور شہر میں ٹریفک کے اژدھام کی وجہ سے ایمبولینس سروس کے ذریعے مریضوں اور نا گہانی حادثات سے متاثرہ افراد کو بروقت ہسپتال پہچانا نا ممکن ہوتا جارہا ہے ۔

لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ریسکیو سروس کو مریضوں اور حادثات سے متاثرہ افراد فوری ہسپتال منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر سروس مہیا کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :