کمشنر عبداﷲ خان سنبل ترقیاتی منصوبوں کے حکومتی نگران اورفوکل پرسن مقرر

ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اتھارٹیزمنصوبوں سے متعلق کمشنر کو جواب دہ ہوں گی

بدھ 21 ستمبر 2016 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) کمشنر عبداﷲ خان سنبل ترقیاتی منصوبوں کیحکومتی نگران اورفوکل پرسن مقرر، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اتھارٹیزمنصوبوں سے متعلق کمشنر کو جواب دہ ہوں گی۔کمشنرلاہورڈویژن عبداﷲ خان سنبل شہر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حکومتی نگران اور فوکل پرسن مقررکردیئے گئے ہیں ۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کمشنر کو منصوبوں کا فوکل پرسن مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنرعبداﷲ خان سنبل شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سربراہی کریں گے ۔ منصوبوں میں پیش رفت ، حل طلب مسائل سے کمشنر کو آگاہ رکھا جائے گا ۔ ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ، ضلعی انتظامیہ ، والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر اتھارٹیز سے منصوبوں کی جواب دہی کمشنر کریں گے ۔اس سے قبل ترقیاتی منصوبوں کے علیحدہ علیحدہ سربراہ ہونے سے کوآرڈی نیشن میں مشکلات تھیں ۔ مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ احمد حسان نے تمام ترقیاتی منصوبوں کا ایک سربراہ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :