سی پیک منصوبے سے پاکستان کاشمار دنیا کی بڑی معیشتوں میں ہونے لگے گا‘ڈاکٹر عائشہ غوث
سرمایہ کاری کسی بھی ملک کی اکانومی کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے، پاک چائنا اقتصادی راہداری کی شکل میں ہونے والی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان کیلئے ایک سنہری موقع ہے جو ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سیاسی استحکام سے مشروط ہے‘صوبائی وزیر خزانہ
بدھ 21 ستمبر 2016 21:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) سرمایہ کاری کسی بھی ملک کی اکانومی کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے، پاک چائنا اقتصادی راہداری کی شکل میں ہونے والی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سیاسی استحکام سے مشروط ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو ایک محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول کی منتقلی کہ لیے ہم سب کو ملکر امن دشمن عناصر کو شکست دینی ہے اور ملک میں اس انویسٹمینٹ کو یقینی بنانا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو پوری دنیا میں گیم چینجر کے طور پر دیکھاجا رہا ہے ۔ اس کے بعد پاکستان کاشمار دنیا کی بڑی معیشتوں میں ہونے لگے گا۔(جاری ہے)
جس کا فائدہ کسی ایک صوبے یا جماعت کو نہیں ہو گا بلکہ پورے پاکستان کو ہو گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے انفرادی ختلافات اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم انتہا پسندی، دہشت گردی،فرقہ واریت اور عدم برداشت کے رویوں کو شکست دے سکیں۔اس ضمن میں حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کے تحت بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے جسمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام ، پولیس ،انٹیلی جینس ،جیل خانہ جات اور فارنزک کے شعبہ میں لائی جانے والی اصلاحات،کرایہ داری ایکٹ ،وال چاکنگ ،اسلحہ ایکٹ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور پبلک آرڈر ایکٹ میں ضروری ترامیم،انسداد دہشت گردی فورس کا قیام، دہشت گردی میں استعمال ہونے والے ویب لنکس کی بندش، مدارس،مساجد اور این جی اوز اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی جیو ٹیکنگ شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.