ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

وفاقی وزارت مذہبی امور کو کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت

بدھ 21 ستمبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے برطرف ملازمین کو مستقل بنیادوں پر نوکریوں پر بحال کرنے کیلئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور کو کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے برطرف ملازمین کو مستقل بنیادوں پر نوکریوں پر بحال کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وں کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اپنایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے 98کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے برطرف کر دیا۔عدالتی حکم پر کابینہ کمیٹی نے برطرف ملازمین کو دیگر کنٹریکٹ ملازمین کے طرز پر مستقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔برطرف ملازمین کو کسی قانونی جواز کے بغیر نکالا گیا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کا حکم دیا جائے ۔فاضل عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور کو کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :