ہائیکورٹ‘ خورد برد کے کیس میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار ، ڈی جی اینٹی کرپشن نے غیر مشروط معافی مانگ لی
بادی النظر میں دکھائی دے رہا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نااہل افسران سے بھرا پڑا ہے‘عدالت ادارے کی نا اہلی پر خاموش نہیں رہ سکتی‘ ریمارکس
بدھ 21 ستمبر 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کروڑوں روپے کی خورد برد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں دکھائی دے رہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نااہل افسران سے بھرا پڑا ہے جو کروڑوں روپے کی خورد برد کے مقدمات نمٹانے میں کو کوئی دلچسپی نہیں رکھتے لیکن عدالت ادارے کی نا اہلی پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمان عزیز اﷲ اور ثناء اﷲ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب نے درخواست گزار کنٹریکٹرزکیخلاف جعلسازی سے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے نکلوانے کے معاملے کی انکوائری کی اور الزامات ثابت نہ ہونے پر انکوائری بند کر دی مگر اسکے باوجود محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست گزاروں کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.