گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ملاقات
ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریو ں پر ریاستی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی پر تفصیلی تبادلہ خیال
بدھ 21 ستمبر 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریو ں پر ریاستی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب محمدنے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو اُن کے جائز حق سے محروم نہیں کر سکتی ،حق تلفی بھی دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں کے سامنے کشمیریوں کی جدوجہد کا مقدمہ اور بھارتی فوجیوں کے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا اصلی چہرہ پوری دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.