احتجاج ہماراحق ہے اگر پرامن احتجاج کا راستہ روکا گیا تو تمام تر ذمہ دارحکومت ہوگی،شاہ فرمان

صوبے کے تمام اضلاع سے قافلے راؤنڈ جائینگے، ہرضلع کے ایم پی ایز ا ،ناظمین ریلی کی قیادت کرینگے،وزیر ہیلتھ کے پی کے

بدھ 21 ستمبر 2016 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ احتجاج ہماراحق ہے اگر پرامن احتجاج کا راستہ روکا گیا تو تمام تر ذمہ دارحکومت ہوگی،رواؤنڈمارچ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔صوبے کے تمام اضلاع سے قافلے راؤنڈ جائیں گے ہرضلع کے ایم پی ایز ا اورناظمین ریلی کی قیادت کریں گے، خیبرپختونخوا سے چاربڑے قافلے رائیونڈ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیرپبلک ہیلتھ شاہ فرمان کا کہناتھا کہ تیس ستمبر کے احتجاج کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں رائے ونڈ مارچ کیلئے خیبرپختونخوا سے قافلہ اپنے ریجنل عہداروں کے ہمراہ جائیں گے شاہ فرمان کا کہناتھا کہ پرامن احتجاج ہر ایک کا بنیادی حق ہے اگراحتجاج میں خونریزی ہوئی تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت پرعائد ہوگی، انہوں نے کہا کہ جب تک وزیراعظم پاکستان کا احتساب نہیں کیا جاتا تب تک دیگر پانامہ لیکس میں دیگر آنے والوں کااحتساب ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :