الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن بے معنی ہونگے ‘سراج الحق
شفاف اور غیر جانبدار انتخابات قوم کی ضرورت ہیں مگر الیکشن کمیشن اس ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا الیکشن کمیشن انتخابی قوانین پر عمل درآمد نہ کراسکاتو انتخابات بے معنی ہونگے اور ان سے کسی مثبت تبدیلی کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی
بدھ 21 ستمبر 2016 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن بے معنی ہونگے ،ضمنی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ حدوود کی پرواہ نہ کرتے ہوئے امیدواروں نے پانی کی طرح پیسہ بہایا جس سے ثابت ہوگیاہے کہ الیکشن صرف امیرشہزادوں کا کھیل ہے غریبوں کیلئے اس میں کوئی جگہ نہیں، الیکشن کمیشن انتخابی قوانین پر عمل درآمد نہ کراسکاتو انتخابات بے معنی ہونگے اور ان سے کسی مثبت تبدیلی کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات قوم کی ضرورت ہیں مگر الیکشن کمیشن اس ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر آج تک عمل درآمد نہیں کروا سکا اور نہ الیکشن ریفارمز پر عمل ہوسکا ہے جس سے خدشہ پید ا ہوگیا ہے کہ آئندہ انتخابات بھی عوامی نمائندگی کی ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ دولت کے اس کھیل کو صرف دولت مند ہی جاری رکھ سکتے ہیں اور عام آدمی ان انتخابات میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن ریفارمز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور طے شدہ اخراجات سے زیادہ خرچ کرنے والوں کو آئین کے مطابق انتخابی عمل سے دور رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پانی کا طرح پیسہ بہانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے اور تحقیق ہونی چاہئے کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اوباما کی جنرل اسمبلی سے آخری تقریر میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ زیادہ دیر قائم نہ رہنے کے اعتراف کو خوش آئند قرار دیاہے لیکن کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اوباما کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر سب سے پرانے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کا ادراک نہیں اور نہ انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف لب کشائی کی ہے جس سے نہ صرف کشمیری قوم بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی انصاف پسند قوموں کو سخت مایوسی ہوئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.