لیویز ایک مثالی فورس ، جوانوں کی جرت اور بہادری پر فخر کیا جاتا ہے ،بشیر احمد بنگلزئی

دسیتاب وسائل میں رہ کر فورس کے جوانوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ،کمشنر مکران

بدھ 21 ستمبر 2016 21:04

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ لیویز ایک مثالی فورس ہے جس کے جوانوں کی جرت اور بہادری پر فخر کیا جاتا ہے دسیتاب وسائل میں رہ کر فورس کے جوانوں کے مسائل حل کئیے جائیں گے اور فورس کو جدیدہھتیار اور سہولتوں سے لیس کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں لیویز دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمن قمبرانی اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس سنجرانی میجر لیویز صابر علی گچکی نے بھی دربار سے خطاب کیا کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ لیویز فورس نے نا مساعد حالات کے باوجود قیام امن کے لیے مثالی کردار ادا ادا کیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک بہادر اور ڈسپلن فورس ہے انہوں نے کہا کہ مجھے لیویز فورس کی کارکردگی پر فخر ہے اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سطح پر انکی مدد اور سرپرستی کی جائے گی کمشنر نے کہا کہ اس وقت ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لیویز کے جوانوں کی ہمت اور بہادری میں کوئی لغزش نہیں آئے گا اور لیویز ایک با صلاحیت فورس کی حثیت میں خود کو منواچکی ہے اور دہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی لیویز کے جوان قیام امن کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں اس دوران لیویز جوانوں نے اپنے مسائل بیان کئے۔

(جاری ہے)

کمشنر بشیر احمد بنگلزئی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :