آئی جی پنجاب کے دفتر میں چوری ، 24انچ کی 3ایل سی ڈیز اٹھا لی گئیں

بدھ 21 ستمبر 2016 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) آئی جی پنجاب کے دفتر میں چوری ، 24انچ کی 3ایل سی ڈیز اٹھا لی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے ، 5روز قبل ڈ ی پی آردفتر کے سامنے الماری سے 24انچ کی 3ایل سی ڈیز اٹھا لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایل سی ڈیز سنٹرل پو لیس آفس میں قائم ڈی پی آر کے لئے خریدی گئی تھیں ،افسران کی ڈی پی آر آفس آمد پر ایل سی ڈی والی الماری کو باہر رکھا گیا تھا ، آئی جی آفس میں لگے کیمرے بھی ایل سی ڈی اٹھانیوالوں کو نہ پکڑ سکے ، ڈی پی آر نے مقدمہ درج کروانے کی بجائے انتظامیہ کو ایل سی ڈی چوری ہو نے پر خط لکھ دیا ۔

متعلقہ عنوان :