ایم کیوایم سے تعلق نہیں،ہمارا بلڈ ٹیسٹ کروا لیں۔فاروق ستار

پاک سرزمین پارٹی کو سبق سیکھنا چاہیے،ہم کسی کو زبردستی ساتھ نہیں رکھ سکتے،جس کا دل مانے وہ ہمارے ساتھ رہے،22اگست کو جو ہوا غلط ہوا۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا پارٹی اجلاس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 ستمبر 2016 20:25

ایم کیوایم سے تعلق نہیں،ہمارا بلڈ ٹیسٹ کروا لیں۔فاروق ستار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ امریکی قونصل جنرل نے بھی پوچھا کہ لندن سے رابطہ تو نہیں ،ہم نے کہا کہ ہمارا بلڈ ٹیسٹ ،طبی معائنہ کروا لیں شاید پھریقین آجائیگا،ایم کیوایم کی 22اگست تک پوزیشن بہت بہتر تھی،ایم کیوایم کو چار حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔انہوں نے پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 22اگست کو جو ہوا غلط ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں 23اگست کو ہم نے ایم کیوایم لندن سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ابھی تک ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کو سبق سیکھنا چاہیے۔ہم کسی کو زبردستی ساتھ نہیں رکھ سکتے۔جس کا دل مانے وہ ہمارے ساتھ رہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم اسی جذبے سے کام کرینگے جو 11جون کو تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی قونصل جنرل نے بھی پوچھا کہ لندن سے رابطہ تو نہیں ،ہم نے کہا کہ ہمارا بلڈ ٹیسٹ،طبی معائنہ،ایم آرآئی یاایکسرے کروالیں پھر شاید یقین آجائیگا۔