واپڈا کے سابق چیئر مین ظفر محمود اور دیگر افسراان نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر ڈیڈلائن کے مطابق کام مکمل نہ کرنے نذر ہوئے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں انکشاف

بدھ 21 ستمبر 2016 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ واپڈا کے سابق چیئر مین ظفر محمود اور دیگر آفیسران نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل نہ کرنے نذر ہوئے اور استعفیٰ دیا۔منصوبہ پر 85فیصدکام مکمل ہوچکا ہے،جولائی 2017تک پہلا یونٹ چلانے کی ٹائم لائن پر مکمل کرنا کافی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں وزرات و پانی بجلی کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ واپڈا کے سابق چیئرمین ظفرمحمود کو نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی ٹائم لائن کے حساب سے کام مکمل نہ کرنے کی وجہ سے فارغ کیا گیا۔چیئرمین واپڈا اوردیگر آفیسران نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی نذر ہوگئے۔انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ منصوبے کی جولائی2017پہلی یونٹ چلانے کی ٹائم لائن ہے جو کافی مشکل ہے،منصوبے پر اب تک 85فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اب تک منصوبے پر پیش رفت تسلی بخش ہے ۔

امید ہے ٹائم لائین کے اندر منصوبہ مکمل ہوجائے گا،منصوبے سے 969میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،فنانشل کلوز کے بغیر ہی منصوبہ پر کام شروع کیا گیا تھا،منصوبے کی لاگت80ارب سے بڑھ کر 400ارب ہوچکی ہے۔