ٹیوٹا سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے سالانہ 15سو افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرے گی‘ عرفان قیصر شیخ

تربیتی پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائیگا،خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کیلئے خصوصی ترجیح دی جائے گی ‘ چیئرپرسن ٹیوٹا کی گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا )سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے سالانہ 15سو افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرے گی،تربیتی پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کے ساتھ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ٹیوٹا افسران عامر عزیز، مصطفی کمال پاشا، عظمی نادیہ، امبر چٹھہ ، سرفراز انور اور دیگر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کیلئے خصوصی ترجیح دی جائے گی تاکہ خواتین ڈرائیونگ آسانی سے سیکھ سکیں۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا افسران کا وفد جلد ٹریفک پولیس کے افسران کے ساتھ مل کر کورس سیکھانے کیلئے نصاب اور پلان مرتب کرے گا تاکہ پروگرام کا کامیاب آغاز کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات سے حادثات میں کمی ہو گی۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا نے بیروزگار نوجوانوں کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے اشتراک سے ایل ٹی وی کورس کا آغاز کر رکھا ہے ۔ یہ تربیت صوبہ بھر میں موٹر وے پولیس کے 36روڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ہر ٹرینی کو ایل ٹی وی کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بھی دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :