پنجاب میں تیز رفتار ترقی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی شبہ و روز کاوشوں کا نتیجہ ہے ،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا لاہور پہنچنے پرتپاک استقبال ، رانا مشہودنے خیر مقدم کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی صوبائی وزیر رانا مشہود کے ہمراہ داتا درباراور مزارِ اقبال پر فاتحہ خوانی، پھولوں کی چادر چڑھائی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات،وزیراعلیٰ آفس میں مختلف محکموں سے متعلق بریفنگ
بدھ 21 ستمبر 2016 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے دوروزہ دورے پر لاہور پہنچنے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران شعبہ تعلیم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب نے مہمان وزیر اعظم کو بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھر پر مذمت کرتا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری دی۔(جاری ہے)
مہمان وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے مہمان وزیر اعظم کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے رانا مشہود کے ہمراہ داتا دربار حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے اور ملکی سلامتی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی۔ علاوہ ازیں مہمان وزیراعظم نے وزیر تعلیم پنجاب کے ہمراہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران بین الصوبائی معاملات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو وزیراعلیٰ آفس میں مختلف محکموں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرصوبے میں جاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ پنجاب میں تیز رفتار ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.