چیچہ وطنی ، 5مسلح ڈاکوؤں نے کپڑے کے تاجروں کا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ،مزدا چھین لیا

بدھ 21 ستمبر 2016 20:07

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) 5مسلح ڈاکوؤں نے کپڑے کے تاجروں کا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور مزدا چھین لیا اور تاجروں کو زخمی کر کے پھینک گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپڑے کے تاجر طارق اور کاشف اپنے مزدا پر 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا 8ٹن وزنی لے کر ملتان سے لاہور جا رہے تھے کہ چیچہ وطنی ہڑپہ جی ٹی روڈ پر 5کا رسوار ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور یرغمال بنا کر انکا مزدا لے گئے جبکہ تاجروں کو اپنی کار میں سوار کرنے کے بعد تشدد کر کے زخمی کر دیا اور میاں چنوں کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے ۔زخمی تاجروں کو میاں چنوں ہسپتال سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :