محکمہ معدنیات ،جی آئی ایس اور سروے شعبہ جات کے باہمی تعاون سے اپنے اہداف بہتر اندازمیں حاصل کر سکے گا،انیسہ زیب طاہر خیلی

بدھ 21 ستمبر 2016 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں محکمے کے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم اور سروے اینڈ ڈراونگ شعبہ جات کی آپس میں معاونت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے نتیجے میں محکمہ معدنیات صوبے میں معدنی شعبے کی ترقی اور فروغ کے سلسلے میں اپنے اہداف بہتر انداز میں حاصل کر سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں محکمہ معدنیات کے سروے اینڈڈراونگ شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرویئرز ڈرافٹسمین اور جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم(جی آئی ایس) کے عملے کے ایک مشرکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل معدنیات فضل واحد اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر نے محکمے کی ترقی اور معدنی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں ڈرافٹسمین اور سرویئرز کی ذمہ داریوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں بہتر کارکردگی پر سراہااور محکمہ میں سرمایہ کاروں کی سہولت اور معدنیات سے متعلق جغرافیائی و تکنیکی معلومات کو سرمایہ کاروں کیلئے آن لائن دستیابی کے سلسلے میں ان کو جی آئی ایس کے عملے سے ہر ممکن تعاون کرنے پر زور دیا ۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر ڈی جی معدنیات کو ہدایت کی کہ سروے اینڈ ڈراونگ اور جی آئی ایس کے شعبہ جات کے باہمی تعاون سے آن لائن سسٹم کو کامیاب کرایا جائے تاکہ محکمہ کی ترقی کیلئے حکومت کے دئیے گئے اہداف کو احسن طریقہ سے حاصل کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :