روچہ ڈیم بنوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، ملک شاہ محمد خان وزیر

بدھ 21 ستمبر 2016 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کو بدھ کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل سمال ڈیمز میں رروچہ ڈیم بنوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل سمال ڈیمز اقبال خلیل نے ڈیم کی اہمیت اور افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف بنوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی زرخیز ہو گی بلکہ اس سے بنوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملک شاہ محمد وزیر نے کہا بنوں کے عوام روچہ ڈیم کی تعمیر کے عرصہ دراز سے متمنی تھے اور یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا، انہوں نے کہا کہ روچہ ڈیم کی تعمیر سے علاقہ ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا کیونکہ جغرافیائی لحاظ سے یہ ڈیم دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں بھی ممد و معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کے شروع ہونے سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے وافر مواقع بھی میسر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :