ڈیرہ بگٹی ،پیر کوہ کے قریب ایف سی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،ایک اہلکار زخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کے قریب ایف سی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی سے لوٹی زین آنے والی ایف سی کی گاڑی پیر کوہ کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق دھما کے میں گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصا ن پہنچا ۔فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزما ن کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :