اسسٹنٹ کمشنر گوارد اوماڑہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی

بدھ 21 ستمبر 2016 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر گوارد اوماڑہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ۔تفصیلا ت کے مطابق بدھ کواسسٹنٹ کمشنر گوادر ذولفقار اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی جارہے تھے کہ اوماڑہ میں انکی گاڑی تیز رفتا ر ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور انکی والدہ زخمی ہوگئے جنہیں اوماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق اے سی گوادر کی حا لت خطر ے سے ہا ہر ہے اور انہیں مزید چیک اپ کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :