ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے کراچی سے لاکر سکھر کے تالاب میں چھوڑے گئے کچھوے مرنے لگے

بدھ 21 ستمبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) سکھرمیں محکمہ جنگلی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے کراچی سے لاکر سکھر کے تالاب میں چھوڑے گئے کچھوے مرنے لگے، تالاب کا پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں کچھووں کے مرنے کا خدشہ ،تالاب میں کچھوئے چھوڑنے سے قبل تالاب کے پانی معائنہ تک نہ کرایا گیاتفصیلات کے مطابق سکھرمیں محکمہ جنگلی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام کی عدم توجہی کے باعث ایک ہفتہ قبل کراچی سے عدالتی احکامات پر سکھر لا کر کلر گوٹھ کے مقام پر تالاب میں چھوڑے گئے سات سو اسی کچھوے مرنے لگے ہیں اور اگر فوری طور پر توجہ نہ دی گئی تو بڑی تعداد میں کچھووں کے مرنے کا امکان ہے محکمہ جنگلی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام ننے غفلت کا مطاہرہ کرتے ہو ئے کچھوے تالاب میں چھوڑنے سے قبل تالاب کے پانی کا کسی قسم کا کوئی معائنہ نہیں کرایا تھا یہ کچھوے جو کہ امسگلنگ کی کوشش کے دوران کراچی میں پکڑے گئے تھے ان کو عدالت کے احکامات پر سکھر لاکر تالاب میں چھوڑا گیا تھا تاہم کچھووں کے ہلاک ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ محکمہ جنلگی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام اس کی کوئی وجہ تلاش کرسکے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تالاب کا پانی آلودہ ہے اور کچھووں کے مرنے کی ویک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :