اے این پی کی ضمنی بلدیاتی انتخا بات میں کامیابی پرپارٹی نمائندوں کو مبارکباد
ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی نے ثابت کر دیا ہے عوام اے این پی پر بھرپور اعتماد کر تے ہیں ، سردار حسین بابک
بدھ 21 ستمبر 2016 19:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے بونیر اور دیر سمیت صوبے بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخا بات میں اے این پی کی کامیابی اور بہترین کارکردگی پر نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انشاء اﷲ 2018ء کے الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کو ورغلانے والوں کا بوریا بستر گول کر دیا جائے گا۔
اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اے این پی پر بھرپور اعتماد کر تے ہیں اور اے این پی ہی عوام کے حقوق کی واحد محافظ جماعت ہے، انہوں نے بونیر کے علاقے سالارزئی ویلج کونسل جوڑ1اور جوڑ 2میں اتحادوں کے باوجود پارٹی کی بہترین کارکردگی پر کارکنوں اور منتخب کونسلروں کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جے یو آئی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کے باوجود اے این پی نے کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ عوام اب اے این پی کو اپنے لئے نجات دہندہ تصور کرتے ہیں اور وہ یہ جان گئے ہیں کہ ان کے حقوق کا تحفظ اے این پی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت نہیں کر سکتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.