کراچی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ،مختلف امور زیر بحث آئے

بدھ 21 ستمبر 2016 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس بدھ کو چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈووی والا کی صدارت میں سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی کی سفارش پر بیواؤں کے گھروں کے قرضے معاف کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا ۔کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈووی والا نے ہاؤس بلڈنگ کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 6ماہ گذر جانے کے باوجود ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن نے سفارشات پر کوئی اقدام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اربوں روپے معاف کرانے والوں سے کوئی نہیں پوچھتا ہم نے غریبوں کی بات کی تھی اور ان خواتین کے لیے بات کی تھی ادائیگی نہیں کرسکتی ہیں ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرنسی نوٹوں کی تصدیق کے لیے لگائی گئی مشینوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ملک میں اے ٹی ایم سے 4ہزار ارب روپے نکالے جاتے ہیں ۔ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے پر کام کررہے ہیں ۔دس لاکھ میں سے 2سے 3جعلی نوٹ نکلنے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کے لیے شکایات کے تدارک کے لیے اسٹیٹ بینک ایک سیل کا قیام عمل میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :